ڈائریکٹر تعلیم مکران کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوکدان کا دورہ ،تدریسی، انتظامی اور تعمیری امور کا جائزہ

جمعرات 8 مئی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈائریکٹر تعلیم مکران غفور دشتی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان کا دورہ کر کے تدریسی، انتظامی اور تعمیری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر محمد نسیم سنگھور اور اساتذہ سے ملاقات کی اور حاضری رجسٹر چیک کرتے ہوئے اساتذہ کو وقت کی پابندی اور تدریسی فرائض میں سنجیدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے متعلق سوالات کیے۔

(جاری ہے)

بچوں کی معلومات اور جوابات سے مطمئن ہوکر انہوں نے اساتذہ کی محنت کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ ڈائریکٹر تعلیم نے سکول کی لائبریری کا معائنہ بھی کیا اور اس کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے اسے مزید فعال بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ میں مطالعے کا رجحان فروغ پائے ۔انہوں نے سکول میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ تعلیمی ماحول مزید بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :