بستی ملوک پولیس کی کارروائی،ڈکیتی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 8 مئی 2025 23:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) تھانہ بستی ملوک پولیس کی کارروائی،ڈکیتی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم شہریار ولد محمد اکرم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک بابر شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے مذکورہ مجرم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے مجرم کی گرفتار پر متعلقہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔گرفتار مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔واضح رہے کہ گرفتار مجرم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔