چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 26.77 فیصد اضافہ

جمعہ 9 مئی 2025 12:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 26.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت1340 ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ مارچ 2024 میں چمڑے کے دستانوں کی برآمدا ت کا حجم 1057 ملین روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران چمڑے کے دستانوں کی قومی برآمدات میں 283 ملین روپے یعنی 26.77 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔