ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور نئے ٹیکس گزار وں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے،خادم حسین

جمعہ 9 مئی 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور نئے ٹیکس گزار وں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ان افراد اور شعبوں کے گرد شکنجہ کسے جو تاحال ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور ان کی آمدنی بھی کروڑوں میں ہےنیز ٹیکس دہندگان پر ٹیکسز کی شرح کم کی جائے ۔

خادم حسین نے کہا کہ بہت سے شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ کی ضرورت ہے تاکہ سبسڈیز کی مد میں عوام پر بوجھ کو کم کیا جاسکے جس سےحکومتی اخراجات میں بھی اربوں روپے کی بچت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں بن سکیں ۔