کارٹلز کے خلاف جنگ، اسرائیل اور یو اے ای کی انٹیلی جنس ایکواڈور کی مدد کریں گی

جمعہ 9 مئی 2025 16:28

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات سے منشیات کے کارٹلز سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی جو جنوبی امریکی ملک میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں ایک خصوصی انٹرویو میں گذشتہ ماہ دوبارہ انتخاب جیتنے والے 37 سالہ صدر نے کہا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے کوکین کے سمگلروں سے لڑنے میں "مدد" کرنے کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔