امریکہ کاچین پر کسٹم ٹیرف50فیصد تک کم کرنے پر غور

جمعہ 9 مئی 2025 16:29

امریکہ کاچین پر کسٹم ٹیرف50فیصد تک کم کرنے پر غور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت چینی درآمدات پر عائد 145 فی صد ٹیکس کم کر کے 50 سے 54 فی صد تک لانے پر غور کر رہی ہے، اور یہ کمی اگلے ہفتے سے شروع ہو سکتی ہے۔ تاہم وائٹ ہاس نے اس خبر کو محض قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق کے مطابق، مذاکرات کے دوران نہ صرف چین بلکہ دیگر ایشیائی ممالک پر بھی ٹیکس کم کر کے تقریبا 25 فی صد تک لانے کی تجویز زیر غور ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ چین پر عائد موجودہ ٹیکس کم ہو کر ہی رہے گا، اور اسے برطانیہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے اعلان کے دوران دہرایا۔