
خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
جمعہ 9 مئی 2025 17:16
(جاری ہے)
تقریب کی ایک خاص بات اباسین یونیورسٹی کی ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے ڈرامے’’تھیلیسیمیا فری پاکستان‘‘کی نمائش تھی ۔
ڈاکٹر سید اعجاز علی شاہ، چیف ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ (HSRU)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مہمان خصوصی کے کلمات کہے۔مقررین نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جس میں جسم خون کے سرخ خلیے صحیح طور پر نہیں بنا پاتا، جس کی وجہ سے مریض کو بار بار خون کی بوتل لگوانی پڑتی ہے،یہ مرض والدین سے بچوں میں منتقل ہوتا ہے اور اگر دونوں والدین اس مرض کے کیریئر ہوں تو ان کے بچوں میں تھیلیسیمیا میجر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو ایک شدید نوعیت کی بیماری ہے،مریض کوخون کی بار بارمنتقلی سے دیگر مہلک امراض جیسے ہیپاٹائٹس یا ایچ آئی وی کے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔طبی ماہرین کاکہنا تھا کہ شادی سے قبل خون کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ ،عوامی سطح پر آگاہی مہمات،سکریننگ پروگرامزاورحکومتی سرپرستی میں مفت ٹیسٹنگ اور مشاورت جیسے اقدامات کے ذریعے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے۔ دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن کے پروگرام منیجر عرفان خان نے تقریب کے اختتامی کلمات ادا کیے جبکہ تقریب کا اختتام سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ہوا جس میں مقررین، پینلسٹس، منتظمین اور معاونین کی قابل قدر موجودگی اور شرکت کو سراہا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.