نوشہرہ ورکاں، نوشہرہ ورکاں کےگردو نواح میں

جمعہ 9 مئی 2025 18:24

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں زرعی رقبہ جات کو سیراب کرنے والی نہریں گندے نالوں کا روپ دھار گئیں نہروں سے ملحقہ آبادیوں اور ڈیرہ جات سے ہر قسم کی غلاظت نہروں میں مستقل بہانے اور مویشیوں کا گوبر پھینکنا مستقل معمول بن گیا ہے۔ اس صورتحال میں جہاں محکمہ انہار کی غفلت پائی جا رہی ہے وہاں عوام بھی نہروں میں گوبر پھینکنا ہر قسم کی جڑی بوٹیوں کے جنم دینے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پختہ نہروں میں مویشیوں کو نہلانے کا سلسلہ بند نہیں ہو سکا اور نہری پانی صاف اور شفاف ہونے کا دعوی بھی ختم ہو گیا ہے ۔ نوشہرہ ورکاں آبادی سے ملحقہ انہار کھٹیالی اور بدورتہ مائنرز عوام کے بے رحمانہ عمل سے سیم نالیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نہروں کو ستھرا پنجاب پروگرام میں شامل کر کے ان کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیےنہروں میں گھروں اور ڈیروں کے گندے پانی کا بہاو اور گوبر پھینکے جیسی عادت پر پابندی لگائی جائے ۔ اب دونوں نہروں کھٹیالی اور بدورتہ مائنر کی بھل صفائی کا آغاز ہو گیا تاکہ پختہ نہروں میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیوں سے بڑھنے والی مشکلات کم اور پانی کابہاو بہتر رہے۔\378

متعلقہ عنوان :