ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا 26 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 18:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت 26 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آنے والی پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پولیو مہم کی مکمل تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء پر واضح کیا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :