بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ،نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی ،28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کیلئے ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کیلئے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :