ں*مزارات اور درگاہوں کے اردگرد تجاوزات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

جمعہ 9 مئی 2025 22:10

Nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں مزارات اور درگاہوں کے اردگرد تجاوزات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

جسٹس حسن نواز مخدوم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی. درخواست میں مزارات کے اردگرد تجاوزات ختم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا وکیل پنجاب حکومت کا موقف تھا کہ مزارات کے اردگرد تجاوزات ختم ہوگئی ہیں، وکیل درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے تجاوزات کے بارے میں تصاویر پیش کیں۔