مصری یونیورسٹی کی طلبہ نے خود کشی کی، موبائل پیغام سے معمہ حل

ہفتہ 10 مئی 2025 09:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) مصر نے ادارہ پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقے کی الزقازیق یونیورسٹی میں طالبہ کی ہلاکت میں کسی قسم کا مجرمانہ عمل نہیں بلکہ اس نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی۔ عکاظ نے مصری پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ طالبہ کسی قسم کے ذہنی دباو کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

طالبہ کے ساتھیوں سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وقوعہ والے دن طالبہ خاموشی سے عمارت کی پانچویں منزل پر گئی اس وقت اس کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔پراسیکیوشن نے کہا کہ طالبہ کے موبائل فون کے ذریعے معلوم ہوا کہ وہ ذہنی دباو کا شکار تھی۔ وقوعہ سے محض ایک منٹ قبل اس نے موبائل پیغام میں خودکشی کا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ واضح رہے کہ مصرمیں ایک طالبہ یونیورسٹی کی پانچویں منزل سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

متعلقہ عنوان :