Live Updates

نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ملاقات

ہفتہ 10 مئی 2025 17:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)عمر خالد نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی ، صنعتوں اور عام لوگوں کو بحرانوں کے موثر انتظام کے لیے مختلف اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر خالد نے ڈپٹی کمشنر کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے وطن عزیز کے تحفظ کے مشترکہ عزم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات