مانسہرہ پولیس کی کارروائی، خاتون کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والا شخص گرفتار

اتوار 11 مئی 2025 17:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) مانسہرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے مشتبہ حرکات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو عورت کا حلیہ اختیار کر کے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے مشکوک حالت میں بھیک مانگنے والی ایک مبینہ خاتون کو روکا، جسے لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے تھانے منتقل کیا گیا۔ جب نقاب ہٹایا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ دراصل ایک مرد ہے۔ گرفتار لڑکے کی شناخت شاہ زیب ولد سانول سکنہ شکارپور حال لاری اڈہ مانسہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :