نصیرآباد پولیس نے مغوی ہندو تاجر ستیل داس کو بازیاب کرلیا

اتوار 11 مئی 2025 18:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء) نصیرآباد پولیس نے چھتر کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی ہندو تاجر ستیل داس کو بازیاب کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نصیرآباد نے بتایاکہ پولیس کو ااطلاع ملی تھی کہ نامعلوم اغواء کار ہندو مغوی تاجر ستیل داس کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر پولیس نے گزشتہ رات چھتر کے علاقے پولیس تھانہ شہید عبدالوہاب پیچو ہو میں مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مغوی تاجر ستیل داس کو بحفاظت بازیاب کرالیا ۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔