سعودی ولی عہد سے صدر احمد الشرع کا ٹیلی فونک رابطہ، شام کے استحکام اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال

پیر 12 مئی 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماوں نے شام کی حالیہ صورتحال سمیت اس کی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔