پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی،لاہور ٹولنٹن مارکیٹ میں مضر صحت گوشت تلف

پیر 12 مئی 2025 11:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لاہور ٹولنٹن مارکیٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 5,850 کلو بیمار مرغیاں اور مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایل ڈی اے کی "میٹ سیفٹی ٹاسک فورس"نے لاہور کی مشہور ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 5,850 کلو بیمار اور غیر معیاری مرغیوں کا گوشت قبضہ میں لیتے ہوئے تلف کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تلف کی گئی مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں، جو مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار کی جا رہی تھیں۔ ویٹرنری ماہرین نے بیمار مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور رپورٹ دی کہ ان کا گوشت انسانی صحت کے لیےمضر ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت نہ خریدیں ، انہی ں اپنے سامنے ذبح کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیاری اور ترسیل کا نظام تشکیل دیا جا رہا ہے اور جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :