بھکر ، بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

پیر 12 مئی 2025 15:36

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

انچارج چیک پوسٹ داجل محمد فرحان اعجاز خان سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ساتھ چیکنگ کے عمل کے دوران ایک رکشہ جس پر گھاس لوڈ تھا ، اس کو چیک کرنے پر گھاس کے نیچے سے 03 لاکھ 74 ہزار روپے کی 320 ڈنڈے (3200 ڈبیاں) نان کسٹم سگریٹ برآمد ہوئیں۔

بھکر پولیس نے کاروائی ضابطہ عمل میں لاتے ہوے ڈرائیور انعام اللہ اور لوڈر رکشہ سگریٹ سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔اس بہترین کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نےداجل چیک پوسٹ کی تمام ٹیم کو شاباش اور مزید چیکینگ کے عمل کو مضبوط کرنے ڈرگ مافیا , سمگلرز اور غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :