آج نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ،پنجاب حکومت اس شعبے کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق

پیر 12 مئی 2025 16:34

آج  نرسوں   کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ،پنجاب  حکومت  اس شعبے  کی بہتری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، حکومت شعبہ نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت شعبہ نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تین ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ریفریشل کورسز کروائے جا رہے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں بہترین فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔