لاہورپولیس سنیپ چیکنگ و ناکہ جات کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم

رواں ماہ سنیپ چیکنگ ،ناکہ جات پر6ہزار800سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ عمل میں لائی گئی

پیر 12 مئی 2025 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)لاہور پولیس سنیپ چیکنگ و ناکہ جات کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں رواں ماہ سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر6ہزار800سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اس دوران 29ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیاہے ۔ بغیر کاغذات کے 233موٹر سائیکلوں اور17 اپلائیڈ فارموٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہربھر میں چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کو ناکہ جات پر چیکنگ اور گشت کو مزید موثر بنانے اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں فورس کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دوران چیکنگ ناکہ جات پرمشکوک افراد کا مکمل کریمنل ریکارڈ چیک کریں اور حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیکنگ کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :