صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 12 مئی 2025 19:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چاغی، واشک، خاران، سبی، نصیر آباد اور لورالائی میں دن کا درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کیچ اور لسبیلہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :