ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سرڈگر کے قریب گیس بوزر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق

پیر 12 مئی 2025 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سرڈگر کے قریب گیس بوزر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب ڈی ائی جی شاہراہ پر سر ڈگر کے مقام پر گیس بوزر اور کار کے ٹکر ہوئی حادثے کے بعد کار سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد محبوب گل ، حاصل شیخ ، نازو شیخ، حاجی یار محمد اور ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے محبوب گل فروری 2024 میں کے پی کے اسمبلی کیلئے جے یوآئی ف کے امیدوار تھے ۔ریسکیو1122کے عملے نے لاشوں کو شیرانی منتقل کردیا ۔