کوئٹہ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

منگل 13 مئی 2025 00:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) کوئٹہ پولیس نے رواں ماہ کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی قائد آباد خرم مہیسر نے انڈسٹریل تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ پچیس دنوں کے دوران دو مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گوالمنڈی تھانے کی کارروائی میں 2 ملزمان پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی قائد آباد نے مزید بتایا کہ گوالمنڈی کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران دو ملزمان کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر پولیس اہلکار شہباز کو نقد انعام سے نوازا جائے گا ،ایس پی خرم مہیسر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھ مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 6 پسٹل برآمدکئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ملوث چالیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :