خانیوا ل ،ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 13 مئی 2025 14:31

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) خانیوا ل : ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس حاجی عرفان احمد خان ڈاہا سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے انتقال پر اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رانا معین الدین عنبر بشیر شیخ برہان الدین بوبی میاں محمد اصف محمد ارشد بوٹا اشتیاق قدیر عبدالرزاق ڈاکٹر حامد علی چوہدری محمد انور عبداللہ شیخ محمد برہان حافظ حبیب احمد اور مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اجلاس میں حاجی عرفان خان ڈاھا سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ان کی کھیلوں کی ترقی کے لیے بے پناہ خدمات اور شہر میں ترقیاتی کام اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ان کے انتقال سے شہر ایک عظیم لیڈر شرافت کے علم بردار اور با اصول سیاست دان سے محروم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اخر میں ان کی درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی-\378

متعلقہ عنوان :