Live Updates

آئی پی ایل کے ادھورے میچ میں کون سا کھلاڑی میدان سے ننگے پیر بھاگا؟

فاف ڈوپلیسی جو میچ دیکھنے کے دوران جوتے بھی نہیں پہنے ہوئے تھے، انہیں ننگے پیر میدان سے بھاگنا پڑا : ایلیسا ہیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 مئی 2025 12:20

آئی پی ایل کے ادھورے میچ میں کون سا کھلاڑی میدان سے ننگے پیر بھاگا؟
دھرم شالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2025ء) مودی کے جنگی جنون نے بھارت میں جاری آئی پی ایل کو بھی متاثر کیا، مچل اسٹارک کی اہلیہ دھرم شاہ کے ادھورے میچ کی خوفناک کہانی سامنے لے آئیں۔
مودی کا جنگی جنون پاکستان کے صرف چند گھنٹے کے آپریشن بنیان مرصوص کی مار ثابت ہوا تاہم اس جنگی جنون نے بھارت میں جاری آئی پی ایل کو بھی متاثر کیا اور بی سی سی آئی کو اس کو ملتوی کرنا پڑا۔

دھرم شالہ میں 9 مئی کی شب پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جا رہا میچ اچانک درمیان میں ختم کر کے اسٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا۔ 
بھارت کے اس اقدام سے جہاں بھارتی شائقین شدید بھونچکا وہیں غیر ملکی کرکٹرز میں سراسمیگی پھیل گئی۔اس رات کیا ہوا اس کی ساری خوفناک کہانی اور بھارتی نااہلی کو آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی کپتان ایلسا ہیلی منظر عام پر لے آئیں جو اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے میچ میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں الیسا ہلی نے بتایا کہ دھرما شالہ میں جو کچھ ہوا۔ اس سے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا، میچ کے آغاز سے قبل سب کچھ ٹھیک لیکن اچانک درمیان میں میچ ختم کر کے اسٹیڈیم خالی کرا لیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس موقع پر اسٹیڈیم میں ہر جگہ افراتفری مچ گئی۔ فاف ڈوپلیسی کو جو میچ دیکھنے کے دوران جوتے بھی نہیں پہنے ہوئے تھے، انہیں ننگے پیر میدان سے بھاگنا پڑا۔

الیسا نے کہا ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے تھے۔ اچانک لائٹس بند ہوگئیں، اس کے بعد طرح طرح کی غیر مصدقہ اور ڈرانے والی خبریں ملتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اس رات انتہائی خوفناک تجربہ ہوا۔
انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت جانے سے قبل حکومت کی ٹریول ایڈوائزری کو مدنظر رکھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات