Live Updates

سابق ٹیسٹ بائولر عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر

بدھ 14 مئی 2025 22:24

سابق ٹیسٹ بائولر عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر
اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عاقب جاوید کی تقرری پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

عاقب جاوید 1988 سے 1998 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے اور اس دوران انہوں نے 22 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

وہ ماضی میں قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم عاقب جاوید کو بطور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی تقرری اور مائیک ہیسن کی بطور وائٹ بال ہیڈ کوچ شمولیت پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی تعمیر میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات