Live Updates

مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

سابق کپتان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 مئی 2025 12:32

مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ 
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں خبریں سامنے آئیں تھی کہ 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اِن مینٹورز میں 50 سالہ مصباح الحق کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد سمیت شعیب ملک، وقار یونس اور ثقلین مشتاق شامل تھے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

 
سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ 
 
اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنانے سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتانوں میں ہوتا ہے، وہ 2019ء سے 2021ء تک قومی ٹیم کے بطور ہیڈکوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات