Live Updates

ارشد ندیم ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم

دباؤ میرے لیے نیا نہیں، میں ہمیشہ خود کو ہی سب سے بڑا حریف سمجھتا ہوں : اولمپک چیمپئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 مئی 2025 13:54

ارشد ندیم ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2025ء ) اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جیولن تھرو کے ماہر، ارشد ندیم نے ایک اور کامیابی کی جانب قدم بڑھا دیے، وہ اب ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کے لیے پرعزم ہیں۔ 
پنجاب اسٹیڈیم میں جاری تربیت کے دوران پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے سخت محنت کر رہے ہیں۔

 
ان کا کہنا تھا کہ "یہ اولمپکس کے بعد میرا پہلا بڑا ایونٹ ہے، تیاری بھرپور ہے اور پہلے کی طرح اس بار بھی صرف اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ ہے۔" 
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں ماہ 27 سے 31 مئی تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوگی۔ ارشد کا کہنا ہے کہ دباؤ ان کے لیے نیا نہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ خود کو ہی سب سے بڑا حریف سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے مزید کہا کہ "ابھی کئی بڑے مقابلے شیڈول ہیں جیسے ایشیئن گیمز، ڈائمنڈ لیگ اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، مگر اس وقت میرا سارا فوکس ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے۔

"
2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس سے متعلق سوال پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس میں ابھی وقت ہے، مگر وہ وقت آنے پر اس پر مکمل توجہ دیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "جن مقابلوں میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکا، اب ان میں فتح حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔" 
ارشد نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہمیشہ خود کو چیلنج کرتے ہیں، اور ہر میدان میں اپنی پچھلی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات