Live Updates

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا 3 تربیتی کیمپ جاری

بدھ 14 مئی 2025 16:42

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا 3  تربیتی کیمپ  جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا 3 ماہ کا تربیتی کیمپ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ناروے کپ 2025 کے لیےحتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں میدان پراجیکٹ کے تحت 27 اضلاع میں 2100 سے زائد نوجوانوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔اسلام آباد میں 60 منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو فٹبال ٹریننگ کے ساتھ تمام سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔پاکستان 26 جولائی سے ناروے کپ 2025 میں شرکت کرے گا۔پاکستان نے ناروے کپ 2023 میں سلور اور 2024 میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات