خانیوال ،صوبائی وزیرقانون/کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک شامکوٹ کا اچانک دورہ

منگل 13 مئی 2025 17:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) صوبائی وزیرقانون/کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ نے زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک شامکوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمرات رانا سلیم حنیف،میاں اکرام اللہ کمبوہ ممبر ضلعی امن کمیٹی قلزم بشیر احمد ،چوہدری عدنان سعید،شجاعت شفاعت کمبوہ ،محمد شفیق اور ممتاز حسہن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم شب و روز عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے فیز میں 1200بنیادی صحت مراکز اور آرایچ سی مکمل کرکے ہینڈ اوور کیے جائیں گئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویثزن کے مطابق مریم ہیلتھ کلینک کی بلڈنگ کو سٹیٹ آف دی آرٹ فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ صوبائی وزیر نے اہل علاقہ سے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کی ٹیم ان کی دہلیز پر انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں۔\378