سرکاری افسر عبدالغفار جلبانی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیںگے ،چیئرمین لانڈھی ٹاؤن

منگل 13 مئی 2025 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا ہے موسم برسات کے حوالے سے گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے ہمراہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا جس کے بعد گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سید عون عباس کی قیادت میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے کلو چوک پر نالے کی صفائی کے لیے ناجائز تجاوزات کو صاف کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر کچھ سیاسی وابستگی رکھنے افراد کو تکلیف ہوئی اور انہوں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبدالغفار جلبانی کو ٹاون کے دفتر میں مسلح ہو کر آئے اور ان کو شدید زود و کوب کیا جس کی ٹاون انتظامیہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس بات کا اعادہ کرتی ہے ۔کہ لانڈھی ٹاون کے سرکاری دفتر میں گھس کرسرکاری افسر عبدالغفار جلبانی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو کیفرکردار تک ضرور پہنچائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ بحیثیت ٹاون چئیرمین میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سیاسی وابستگی رکھنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :