Live Updates

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ملکی ترقی خوشحالی سالمیت کے لیے قوم کا جذبہ بلند ہے،صدر چنیوٹ چیمبر آف کامرس

منگل 13 مئی 2025 21:26

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) صدر چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہد نعیم فخری کی جانب سے پاک فوج کی ازلی دشمن بھارت کو تاریخی عبرتناک شکست اور پاک فضائیہ کے جوانوں کی جانب سے تاریخی جنگ میں بھرپور کامیابی آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دشمن کے چاروں شانے چت کرنے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور وطن عزیز کے عوام کی جانب سے بلا تفریق بھرپور جذبہ حب الوطنی کے تحت کندھے سے کندھا ملا کر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ملکی ترقی خوشحالی سالمیت کے لیے قوم کا جذبہ بلند ہے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات