Live Updates

میزان بینک کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)میزان بینک نے وطنِ عزیز کے دفاع میں افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں میزان بینک کی سینئر لیڈرشپ سمیت 3000سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے اپنے خطاب میں ایک امن پسند قوم کے طورپر پاکستان کی شناخت اور اس کے وژن کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل کردار کو اجاگرکیا۔

یہ تقریب اس بات کی غمازی تھی کہ ہم بہادری، اتحاد، نظم و ضبط اور اپنے وطن سے محبت کی اقدار پر یقین رکھتے ہیں اور وطن کی حفاظت کرنے والے ہیروز کو میزان بینک سلام پیش کرتا ہے ۔ ملک میںامن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعاپر تقریب کااختتام ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات