محکمہ اوزان پیمائش کی ناپ تول اور پیمائش میں کمی پر تندورمالکان، پیٹرول پمپس اور ملک شاپس و دیگر کیخلاف کارروائیاں

منگل 13 مئی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) کنٹرولر محکمہ اوزان و پیمائش عبداللہ کاکڑ کے احکامات پر محکمہ اوزان پیمائش نے ناپ تول اور پیمائش میں کمی پر تندورمالکان، پیٹرول پمپس اور ملک شاپس و دیگر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ کوئٹہ بھر میں جاری ہے جبکہ کاروائیاں مزید تیز کرنے کیلئے افسران کے نمبرز جاری کردیے تاکہ جہاں پر شکایت موصول ہو بروقت کاروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈائریکٹوریٹ اینڈ میئرز بلوچستان کے رابطہ نمبر 0812506459 پر رابطہ کرکے اپنا شکایت درج کریں تاکہ ان کیخلاف کاروائی کی جاسکے، ملوث پائے گئے دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر ان کو بھاری جرمانہ کیا جائیں گا۔