ٹونگا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

بدھ 14 مئی 2025 16:07

نوکوالوفا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) ٹونگا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 5بجکر15 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 243.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کی بنیاد پر فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔