نوشہرہ ورکاں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کا ماہانہ کارکردگی اجلاس

بدھ 14 مئی 2025 16:16

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

سرکاری سکولوں کی مجموعی آئوٹ لک، معیار تعلیم کی بہتری، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی، زیادہ سے زیادہ طلبہ کی انرولمنٹ، کلاسز میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو صاف ستھرا لباس، صفائی اپنانے کی تلقین و عملدرآمد کا جائزہ لہا گیا۔سرکاری سکولوں میں جدید طریقہ تدریس اپنانے، طلباءوطالبات میں خود اعتمادی، تحریری و تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی سکول ایجوکیشن کے افسران کو ہدائت کی۔\378

متعلقہ عنوان :