ایما راڈوکانو نے انٹرنیشن آکس ڈی اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ایونٹ کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرلی

بدھ 14 مئی 2025 16:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار،2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو نے رواں سے کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ڈبلیوٹی اے انٹرنیشن آکس ڈی اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ایونٹ میں شرکت کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرلی ہے۔برطانوی نمبر ٹو، 22 سالہ ٹینس سٹار ایما راڈوکانو انٹرنیشن آکس ڈی اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ایونٹ کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ایک فائنل ٹورنامنٹ کھیلیں گی، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل اس ایونٹ میں شرکت ان کے لئے تربیتی ایونٹ ہوگا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 49 ویں نمبر پر موجود ایما راڈوکانو نے اٹالین اوپن ٹینس ایونٹ میں شرکت کی اور پیر کو ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں عالمی نمبر تین امریکی ٹینس سٹار کوکو گف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،وہ اٹالین اوپن میں اپنے کیریئر میں پہلی بار لگاتار تین کلے کورٹ میچز جیتنے میں کامیابی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ایما راڈو کانو نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ رواں سال 25 مئی سے شروع ہونے والے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ڈبلیوٹی اے انٹرنیشن آکس ڈی اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ایونٹ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگاجس کے بعد وہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے فرانس جائیں گے۔

برطانوی ٹینس سٹار کی اب تک کی واحد بڑی کامیابی 2021 کا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ہے جو ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی لیلہ فرنینڈز کو شکست دے کر حاصل کی تھی۔\932

متعلقہ عنوان :