رکن قومی اسمبلی نزہت صادق قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کی چیئرپرسن منتخب

بدھ 14 مئی 2025 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ رکن قومی اسمبلی نزہت صادق کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی راجہ قمر السلام نے نزہت صادق کا بطور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانی نام تجویز کیا۔

رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے نزہت صادق کے بطور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی حکومتی دہانی نام کی تائید کی۔ کمیٹی اراکین نے نزہت صادق کو قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نزہت صادق نے انہیں متفقہ طور پر چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی منتخب کرنے پر کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔