قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کے اجلاس میں نزہت صادق کو متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کر لیاگیا

بدھ 14 مئی 2025 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کے اجلاس میں نزہت صادق کو متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کر لیاگیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ رکن قومی اسمبلی محترمہ نزہت صادق کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کی متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کر لیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی راجہ قمر السلام نے محترمہ نزہت صادق کا بطور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانی نام تجویز کیا۔ رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے محترمہ نزہت صادق کا بطور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی حکومتی دہانی نام کی تائید کی۔ کمیٹی اراکین نے محترمہ نزہت صادق کو قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محترمہ نزہت صادق نے انہیں متفقہ طور پر چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی منتخب کرنے پر کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔