yزرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق اہم اجلاس

بدھ 14 مئی 2025 22:20

۱ قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کی اجلاس میں ایکسیئن کیسکو شبیر احمد مستوئی کیسکو اسٹاف زمیندار ایکشن کمیٹی زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ شہزادہ آغا لعل جان احمد زئی زمیندار ایکشن کمیٹی کے میر منیر احمد شاہوانی میر حق نواز لانگو میر منظور احمد لانگو میر نثار احمد لانگو احمد نواز بلوچ سمیت قلات اور منگچر کے زمینداروں نے شرکت کی اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کے دوران درپیش مسائل زمینداروں کو سولر سسٹم کے رقم کی ادائیگی اور دیگر اہم امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔