ڈی پی او کولئی پالس کوہستان کا ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد، پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے

جمعرات 15 مئی 2025 13:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ڈی پی او کولئی پالس کوہستان امجد حسین نے پولیس افسران و اہلکاروں کے جائز عرض معروض سننے اور ان کے حل کے لئے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق پولیس افسران اور اہلکار اپنے مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او کے سامنے پیش ہوئے، جن میں چھٹی، ٹرانسفر اور دیگر مسائل شامل تھے وہ موقع پر حل کر دیئے گئے جبکہ ڈیوٹی کے فرائض میں غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ ڈی پی او کولئی پالس کوہستان نے واضح پیغام دیا کہ جن اہلکاروں کا کوئی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک کسی بھی وقت ان کے دفتر آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :