پسرور،کاشتکاروں کو دھان کی کاشت کے لئے معیاری اور منظور شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 مئی 2025 16:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کاشتکاروں کو دھان کی کاشت کے لئے معیاری اور منظور شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیاہے ، کاشتکار معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کریں اور ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کی جاسکتی ہے۔دھان کی کاشت کے لیے بیج کی تیاری کے ساتھ ساتھ کھیت کی بھی تیاری کرتے رہیں ،کھیت تیار کر کے اس کو کیاروں میں تقسیم کر لیں ،اس کے لیے ایک تا دو مرتبہ خشک ہل چلائیں اور کھیت کو پانی لگا کر دوہرا ہل چلا کر کدو کر لیں ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے پھپھوندی کش زہروں کا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودکرکے کاشت کیاکریں تاکہ اسے مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :