کمشنرنصیرآباد کی زیرنگرانی امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات

جمعرات 15 مئی 2025 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی زیر نگرانی امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل جیسے لعنت کے خاتمے کے لیے جامع اور موثر اقدامات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ امتحانی مراکز میں شفافیت اور نقل سے پاک ماحول کو ہر صورت یقینی بنائیں جبکہ کمشنر معین الرحمٰن خان خود بھی امتحانی مراکز کا وقتاً فوقتاً دورہ کر رہے ہیں تاکہ زمینی حقائق کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں آج انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ نقل کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائیں۔