تاریخ میں پہلی بارگندم کے کاشتکاروں کیلئے 1000 مفت ٹریکٹر ، فی ایکڑ 5 ہزارکیش گرانٹ سکیم کا آغاز

جمعرات 15 مئی 2025 19:43

تاریخ میں پہلی بارگندم کے کاشتکاروں کیلئے 1000 مفت ٹریکٹر ، فی ایکڑ 5 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اورگندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹراور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو خاتون کاشتکار نے چادر کا تحفہ پیش کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکارہارون بھٹی کو 50 ہزار ، محمد اکرم کو 40 ہزار،غلام صابر کو 35 ہزار اورمحمد نواز کو 30 ہزار روپے کیش گرانٹ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے چین کی طرف تحفتاً ملنے والی300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کو نئے اور جدید ترین ٹریکٹر اور زرعی آلات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 12 نئے اور جدید چینی ٹریکٹرز کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے روٹا ویٹر، روٹری ٹیلر فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر،کلٹیویٹر اور ٹری ٹریمر کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کرالر ٹائپ ویٹ رائس کمبائن ہارویسٹر، کارن ہارویسٹر، ہوشز سپرنکلر اور فوٹووولٹک واٹر پمپنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو رائس کیلئے ایکو فرینڈلی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا ۔صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گندم سپورٹ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔