
جو بھی ہماری زمین اور سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا
اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ جنگی محاذ کھڑا کرسکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا، امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی برطانوی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 15 مئی 2025
19:16

(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے تیسرا رابطہ ہوا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’ اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جنگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ سیزفائر امریکہ اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا۔
دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان سفیر شفقات علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔سفارتی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ دنیا کے کئی اہم دارالحکومت دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں اور جلد از جلد اعتماد سازی کے اقدامات کریں تاکہ باضابطہ اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی تجاویز زیر غور ہیں۔ پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور بھارت کے اجیت ڈوول پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کی سطح پر ملاقات متوقع ہے کیونکہ دونوں کے درمیان ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے۔ یہ دونوں شخصیات ایک ایسی حکمت عملی طے کر سکتے ہیں جو سیاسی سطح پر کمپوزٹ ڈائیلاگ (مربوط مذاکرات) کی بحالی کا ذریعہ بنے جیسا کہ ماضی میں کئی سالوں تک اسلام آباد اور نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ سطح پر ہوتا رہا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی جنگ بندی کے بعدپاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دوسرا ہاٹ لائن رابطہ ہواتھا۔ جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔ 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ممالک کے ڈی ایم جی اوزکے درمیان رابطے میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے،سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے کہاتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے جن کیلئے ابتدائی رابطے جاری تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت سفارتی نمائندگان اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے جاری تھے جو ان مذاکرات کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے سعودی عرب کو ممکنہ میزبان مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا تھا۔ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 4لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
-
پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی
-
بھارت میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان
-
لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے،پولیس کا دعویٰ
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ
-
عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،علیمہ خان
-
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا
-
اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم کیا
-
مائننگ پالیسی میں بڑی پیشرفت، امریکا، چین اور روس کو مساوی مواقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.