Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم سے ان کے والد راجہ اللہ دتہ کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 15 مئی 2025 19:55

بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم سے ان کے والد راجہ اللہ دتہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور حامد میر نے بھی حافظ نعیم سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حافظ نعیم کے والد چیئرمین راجہ اللہ دتہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن چیئرمین راجہ اللہ دتہ کے انتقال پر لواحقین کے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کی تحصیل کھاریاں کی یونین کونسل ٹھوٹھا رائے بہادر کے چیئرمین راجہ اللہ دتہ کی پارٹی کیلئے خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات