محکمہ لائیوسٹاک میں سینئر کلرکس کی گریڈ16میںترقی

جمعرات 15 مئی 2025 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب علی عطیل کی خصوصی کاوشوں سی10سینئر کلرکوں کو گریڈ14سے گریڈ 16میں ترقی دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں آج ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر کنور محمد نعیم کی زیر صدارت ہوا جس میںمحمد شاہد سیکشن آفیسر E-II،ڈاکٹر سید محسن عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،ڈاکٹر بہزاد احمد درانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل لاہور ڈیژن لاہوراور سپرنٹینڈنٹ ملک محمد اقبال نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب علی عطیل کا کہنا تھا کہ محکمہ عملہ کی ترقی بارے وضع کردہ روڈ میپ پر عملِ پیرا ہے۔ مزید یہ کہ ترقی پانے والے تمام ملازمین جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کویقینی بنائیں۔