آر ٹی او 1نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر ایک جیولری آؤٹ لیٹ سیل کردیا

جمعرات 15 مئی 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ریجنل ٹیکس آفس 1 نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے آج اپنی انتظامی حدود طارق روڈ پر ایک جیولری آوٹ لیٹ سیل کرلیا۔

(جاری ہے)

یہ کاروائی سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی۔ اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا آر ٹی او 1 کی انتظامی حدود میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ ٹیکس چوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :