معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر جامعہ کراچی میں یوم تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر جامعہ کراچی میں بھی یوم تشکر منایا گیا۔جامعہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت کی روشنی میں یوم تشکر آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی پر منایا گیا۔

(جاری ہے)

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی سمیت طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے ملک کی سلامتی کے حوالے سے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی،ترقی اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :