رضوان کا ’وِن یا لَرن‘ سے متعلق بیان ، بابر اعظم وائٹ بال کپتان کی حمایت میں بول اُٹھے

ہمارے یہاں اگر کوئی گر رہا ہوتا ہے تو، اُسے نیچے دھکیلا جاتا ہے اور میمز بناکر تماشا بنایا جاتا ہے : کپتان پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 مئی 2025 14:05

رضوان کا ’وِن یا لَرن‘ سے متعلق بیان ، بابر اعظم وائٹ بال کپتان کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم موجودہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے دفاع میں سامنے آگئے۔ 
پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے وِن یا لَرن سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی۔  
محمد رضوان کو پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر وِن یا لَرن سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا کڑی تنقید کا سامنا ہے تاہم اب بابر اعظم نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے شکست کے بعد مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے جملے کا انتخاب کیا تھا جسے غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

 
بابر اعظم نے کہا کہ اکثر ہمارے لوگ ہی ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے ملک میں ذہنی تناؤ کا کوئی تصور نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی کام ہورہا ہے جب کہ دنیا بھر میں اسے کھلاڑیوں کی ذہنی پر صحت پر اہمیت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اگر کوئی گر رہا ہوتا ہے تو، اُسے نیچے دھکیلا جاتا ہے اور میمز بناکر تماشا بنایا جاتا ہے۔

 
پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ رضوان ایک مضبوط انسان ہے، میمز کا رضوان پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ 
انہوں نےکہا کہ بہت سے لوگ کہتے تھے کہ 'رضوان کپتان بن گیا تو یہ اور وہ ہوگا' اب وہ کہہ رہے ہیں کہ اسے ہٹادو، اس سے مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، جیسا میڈیا لوگوں کی ذہن ساری کرے گا، لوگ اسی کو اپنائیں گے۔